Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

جانیئے پاؤں کی انگلیوں سےداغ دھبے دور کرنے کے مفید طریقے

Posted by Saloni Editorial on

کچھ لوگوں کے پاؤں کی انگلیوں پرداغ دھبے ابھر آتے ہیں جو بہت بدنما محسوس ہونے کے ساتھ ساتھ آپکی شخصیت پر بھی بُرا اثر ڈالتے ہیں۔ بعض اوقات یہ دھبے وراثتی بھی ہو سکتے ہیں لیکن زیادہ تر یہ دھبے پیروں کی صفائی سے لا پرواہی بر تنے کی صورت میں بھی ظاہر ہو جاتے ہیں۔ ان داغ دھبوں سے نجات کے لئے آج ہم آپ کے لئے کچھ خاص طریقے پیش کر رہے ہیں جو یقیناً آپ کے لئے کافی مفید ثابت ہوں گے۔

جسم کی صفائی اور دیکھ بھال

اپنے جسم کی مجموعی صفائی کا خاص خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔ جسم کی مجموعی دیکھ بھال کا مطلب ہے آپ بھرپور طریقے سے زندگی جیئیں۔ اچھا کھانہ کھائیں۔ دن میں تقریباً 8 سے 9 گلاس پانی پیئیں اور ہر طرح کی نشہ آوار اشیاء سے پرہیز آپ کو جسم کی بہت سی بیماریوں سے نجات دلاتا ہے۔

ایک اچھے اسفنج کا استعمال ایکسفولیشن کے لئے

اپنی روزانہ کی روٹین میں پیروں کی ایکسفولیشن کا عمل خاص طور پر شامل کریں۔ ایک اچھے اسفنج کو پھیلے گیلا کریں پِھر آہستگی سے اِسے پیروں کی انگلیوں کے بیچ میں سکربنگ کے انداز میں لگائیں۔ آپ اسفنج کو ایک خاص مکسچر کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کو پیروں کے داغ دھبوں کو ختم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔ اِس مکسچر کو بنانا بہت ہی آسان ہے۔ بس آپ کو ایک تازہ لیمن، تھوڑا سا شہد اور دودھ لینا ہے۔ ان سب اجزاء کو آہستگی سے مکس کریں اور ایک پیسٹ بنا لیں اور پِھر اِس مکسچر کو اسفنج کے ذریعے لگائیں اور تھوڑے تھوڑے پانی کے استعمال سے صاف بھی کرتے جائیں۔ آپ دیکھیں گے اِس عمل کو تِین یا چار بار دہرانے سے آپ کے پیروں کی انگلیوں سے دھبے دور ہونا شروع ہو جائیں گے۔

سنسکرین کا استعمال

پیروں کی انگلیوں پر سنسکرین کا استعمال بھی کافی سود مند عمل ہے۔ خاص طور پر لڑکیاں جو کھلے جوتے پہننا پسند کرتی ہیں اُنہیں چاہیے کے وہ دھوپ میں باہر نکلنے سے اپنے پیروں کی انگلیوں میں اچھی کمپنی کی سنسکرین کا استعمال کریں جس سے ان کے پیروں کی انگلیاں دھبوں کی بدصورتی سے بچ سکتی ہیں۔

تازہ لیمن اور ٹماٹر کے جوس کا استعمال

تازہ لیمن اور ٹماٹر کا جوس پیروں کی انگلیوں پر لگانے سے آپ کے سیاہ دھبے واضع طور پر کم ہو سکتے ہیں۔ دونوں جوسز کو ایک مقدار میں مکس کریں اور تھوڑی دیر تک پیروں کی انگلیوں پر لگا رہنے دیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔

وٹامن ای والے موئسچرائزر کا استعمال

رات کو سونے سے پہلے اگر ایک اچھے موئسچرائزر کا استعمال کر لیا جائے تو یہ عمل بھی کافی سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن خیال رہے کے موئسچرائزر میں وٹامن ای اور الوویرا کے اجزاء شامل ہوں کیونکہ یہ دونوں اجزاء آپ کے پیروں کی انگلیوں سے داغ دھبے آسانی سے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Back to Top