Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

شوگر سے بچاؤ کی چند اہم غذائیں

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

ذیابیطس ایسی ظالم بیماری ہے جو انسان کو اندر ہی اندر کھا جاتی ہے لیکن احتیاط اور خوراک پر سمجھوتہ نہ کرنے سے اس بیماری کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔ میڈیکل میں اس بیماری پر جتنی تحقیق ہوتی ہے شاہد ہی کسی اور بیماری پر کی گئی ہو۔ وہ لوگ جو اس بیماری کا شکار ہیں انہیں چاہیے کہ مندرجہ ذیل احتیاطی غذائیں کھائیں اور ذیابیطس سے بچیں۔

ہلدی:

اگر آپ ذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں تو ہلدی کا استعمال شروع کرلیں۔ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ہلدی کے استعمال کے دوررس نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

اسٹرابیری:

اسٹرابیری دیکھنے میں اس طرح کی اور چکھنے میں اور ذائقے کی ہوتی ہے۔ تحقیق نے یہ حیران کن انکشافات کئے ہیں کہ اس کے استعمال سے انسانی جسم میں پروٹین کی بہتات ہوتی ہے جبکہ یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں بہت ہی مفید پھل ہے۔ ذیابیطس سے بچنے کیلئے کولیسٹرول اور پروٹین کا مناسب مقدار میں رہنا ضروری ہے۔

پنیر اور دہی:

کم فیٹ والا پنیر اور دہی کا استعمال ذیابیطس کو قابو رکھنے کیلئے قدرتی طاقت اور صلاحیتوں سے مالامال ہے۔ ان میں پائے جانے والے بیکٹیریا اچھی صحت کے ضامن بتائے گئے ہیں۔

دار چینی:

دارچینی کے متعدد فوائد ہوتے ہیں یہ خون میں گلوکوز کی مقدار کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو گھٹاتی ہے اور انسولین کو برقرار رکھنے میں ٹانک ہے۔ آپ اپنے ٹوس پر یا کافی کے کپ میں دار چینی چھڑک کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

سیب:

سیب میں پایا جانے والا مرکب انتھوسین بلڈ شوگر کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

پالک:

پالک میں نشوونما کے تمام اجزاء شامل ہیں۔ ایک برطانوی تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ پالک کے روزانہ استعمال سے 14 مفید شوگر کنٹرول ہوتی ہے۔

Back to Top