Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

موٹاپے سے نجات کے دس مفید طریقے

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

اگر تو آپ جم میں جائے بغیر موٹاپے یا اپنی چربی کو گھلانا چاہتے ہیں تو یہ کوئی ایسا بھی مشکل کام نہیں بلکہ تفریح ورک آوٹ کی بدولت تو یہ انتہائی مزے کا کام بن جاتا ہے۔

پلے ٹیگ:

بچپن میں اگر آپ نے برف پانی یا ایسے ہی کھیل کھیلے ہیں تو اب دوبارہ آزما کر دیکھیں، بھاگنے دوڑنے کا یہ عمل صرف تیس منٹ کے اندر آپ کے جسم سے ڈیڑھ سو کے قریب کیلیوریز کو خرچ کر دے گا۔

چڑھائی چڑھنا:

کسی پہاڑی پر چلنے کی ہمت کریں۔ تیس منٹ کی یہ محنت 267 کیلوریز کم کر دے گی۔

گیند کیساتھ کھیلنا:

فٹ بال کھیلنے کا وقت نہیں تو کوئی بات نہیں بس گھر پر ہی گیند کو کک مار کر خوش ہوں، صرف تیس منٹ تک ایسا کرنے سے 250 کیلوریز خرچ ہو جائے گی۔

سائیکل کی سواری:

کسی بھی پرانی سائیکل پر سفرکا مزہ لیں اور آدھے گھنٹے میں 285 کیلوریز کو بھی جلا دیں اور اگر آپ زیادہ تیزی سے نہ بھی سائیکل دوڑائیں تو بھی اس وقت میں کیلوریز کم ہونے کی تعداد214 ہوتی ہے۔

تیراکی کرنا:

کسی بھی قریبی سوئمنگ پول پر جا کر غوطہ لگائیں، تیس منٹ تک کی یہ تفریح ڈھائی سو کیلوریز پر بھاری پڑتی ہے۔

گیند کیچ کرنا:

اگر آپ گھر میں صرف گیند کیچ کرنے کی مشق بھی کریں تو یہ جسمانی سرگرمی تیس منٹ میں 90 کے قریب کیلوریز جلا دیتی ہے۔

ڈانس کرنا:

رقص کرنا نہ بھی آتا ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں محض اچھل کود ہی سے آدھے گھنٹے میں ڈیڑھ سو سے زائد کیلوریز کو خرچ کیا جا سکتا ہے۔

گھریلو کام کرنا:

ضروری نہیں کہ بہت زیادہ محنت کی جائے چھوٹے چھوٹے گھریلو کام بھی تیس منٹ میں سو سے 200 کیلوریز کو جلا دیتے ہیں۔

رولر بلیڈ چلانا:

ذرا ہمت کریں اور سڑک پر صرف تیس منٹ تک اسکیٹنگ کرلیں یہ معمولی سی محنت 428 کیلوریز کو جلانے کا سبب بن سکتی ہے۔

باسکٹ بال کھیلنا:

کسی بھی قریبی پارک میں باسکٹ بال کے کھیل سے لطف اندوز ہونا 214 کیلوریز کو جلا دیتا ہے۔

Back to Top