Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

اب دانتوں کو چمکائیں کچھ منفرد طریقوں سے

Posted by Saloni Editorial on

کون نہیں چاہتا کے اس کے دانت صاف شفاف سفید اور چمکدار نظر آئیں۔ لیکن بہت سے لوگ اِس بات سے غافل نظر آتے ہیں کہ ان کے دانتوں کی چمک کچھ بہت ہی آسان طریقوں اور گھریلو ٹوٹکوں سے ممکن ہے۔ اِس لئے آج ہَم نئے اِس موضوع کا انتخاب کیا ہے تا کہ ہمارے قارئین ان طریقوں پر عمل کر کے اپنے دانت اور بھی خوبصورت اور چمکدار بنا سکیں۔

بیکنگ سوڈے کا استعمال

جی ہاں، بیکنگ سوڈا دانتوں کی صفائی اور چمک واپس لانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ بیکنگ سوڈے کا استعمال بتدرِیج آپ کے دانتوں کو سفید اور چمکدار بناتا ہے۔ تھوڑا سا بیکنگ سوڈا روزانہ کی بنیاد پر برش کی مدد سے دانتوں کے اوپر نیچے استعمال کریں اور مساج کی طرح اچھی طرح لگائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ صرف چند دنوں کے روزانہ استعمال سے آپ کے دانت موتیوں کی طرح چمکنے لگیں گے۔

نمکین گرم پانی کی افادیت

نمکین گرم پانی آپ کے لئے ماؤتھ واش ہے۔ ایک کپ گرم پانی میں ایک چھوٹا چمچ نمک کا اور اِس سے صبح شام گرارے کریں. آپ دیکھیں گے کہ اِس سے آپ کے مسوڑے بھی طاقتور ہو جائیں گے اور آپ کے دانتوں کی چمک میں بھی اضافہ ہو گا۔

دودھ کا استعمال

دودھ میں کیلشیم کی بھرپور مقدار اِس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کے دانت صحت مند اور خوبصورت نظر آئیں۔ دودھ کا استعمال مسوڑوں کے لئے انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔ دودھ میں موجود کیلشیم آپ کے دانتوں میں جذب ہو کر انہیں چمکدار بناتا ہے۔

روزانہ ایک سیب

سیب کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ آپ کا قدرتی ٹوتھ برش ہے۔ بہت سے ڈینٹسٹ بھی اِس بات کی ترغیب دیتے ہیں کے اگر آپ دانتوں پر برش کرنا بھول گئے ہیں تو آپ کو چاہیے ایک سیب کھا لیں۔ دانتوں کی مکمل اور بھرپور صفائی کرتا ہے جس سے آپ کے دانت ہمیشہ چمکدار اور خوبصورت نظر آتے ہیں۔

Back to Top