Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

عورتوں میں چھاتی کے سرطان کی وجوہات، علامات اور علاج

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

چھاتی کا سرطان عورتوں میں بہت عام ہے۔ اس قسم کے کینسر میں عورتوں میں چھاتی کے خلیوں کی بہت زیادہ بڑہوتری ہوتی ہے جسے ہمارا اعصابی نظام کنٹرول نہیں کر سکتا۔ چھاتی میں رسولی (Tumor) بنتا ہے جو سخت ہوتا ہے اور یہ جسامت میں بڑھتا جاتا ہے جس کی وجہ سے چھاتی کی Shape بے ڈول ہوتی جاتی ہے۔ عورتوں کو چاہیے کہ وہ اپنی چھاتی کا باقاعدگی سے خود معائنہ کرتی رہا کریں اور کسی بھی شبہ کی صورت میں Mamography یعنی چھاتی کا X-Ray کروائیں اور کسی اچھی لیڈی ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ شروع ہی میں کینسر کا پتہ چل جانے سے اس کا علاج ممکن ہو سکتا ہے اور آپ کسی بھی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

چھاتی کے سرطان کی علامات

شروع میں اس کی کوئی بھی علامات سامنے نہیں آتی ہیں۔ ایک چھوٹی سی رسولی جسے آپ از خود صحیح طور پر شناخت نہ کرسکیں یا بہت ہی معمولی تبدیلیاں آپ کے اندر آسکتی ہیں۔ ان معمولی تبدیلیوں کو کوئی ماہر ڈاکٹر X-Ray میں شناخت کر سکتا ہے۔

امریکہ کی Breast Cancer Society کے مطابق چھاتی کے سرطان کی درج ذیل علامات ہو سکتی ہیں۔

پوری چھاتی پر سوجن یا چھاتی کے کسی حصے پر سوجن

چھاتی میں درد

چھاتی کے اگلے حصے (Nipples) میں درد اور Nipples کا اندر ہو جانا

چھاتی کا سرخ ہو جانا اور چھاتی کی جلد کا موٹا ہو جانا

Nipples سے دودھ کے علاوہ رطوبتوں کا خارج ہونا

Back to Top