Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

قدرتی غذاؤں سے ملائم جلد کے حصول کے سات نسخے

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

سرد موسم جلد کو مرجھا اور خشک کر دیتا ہے اور اگر آپ اس سے بچاؤ کے لیے مہنگے لوشنز اور کریموں پر ہزاروں روپے خرچ کرکے اپنی جلد میں نمی واپس لانے کی کوشش کررہی ہیں، تو اس سے اچھا ہے کہ آپ قدرت کے وہ نسخے آزمائیں، جو آسان اور کم خرچ ہیں۔ بس ان چند مزیدار اشیائ کا استعمال جلد میں صحت مند چمک واپس لے آتا ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان غذاؤں کا استعمال پورے موسم سرما میں آپ کی شخصیت کی جگمگاہٹ کو برقرار رکھے گا۔

کم عمری جیسا جلد کا نکھار

اگر آپ کی غذا میں وٹامن اے کی مقدار کافی نہیں تو آپ کی جلد بہت زیادہ متاثر ہو گی اور اس کی کمی سے جلد خشک اور جھڑنے لگے گی۔ اس کے مقابلے میں یہ وٹامن مناسب مقدار میں چہرے میں عمر بڑھنے سے پڑنے والے اثرات کو قریب بھی نہیں آنے دیتا اور یہ وٹامن آپ کو سبز پتوں والی سبزیوں جیسے پالک، ساگ یا دیگر میں بآسانی مل جاتا ہے۔ بس آپ ان سبزیوں کو ہفتے میں کم از کم ایک بار اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔

جلد کی جھریوں کا خاتمہ

یہ تو سب کو معلوم ہے کہ ترش پھل جیسے مالٹے اور گریپ فروٹ وغیرہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ جلد کو سردی کے اثرات سے بھی بچاتے ہیں؟ یہ پھل سردی میں جلد میں پڑنے والے اثرات کو ختم کرتے ہیں اور ان میں ایسی ضروری غذائیت بھی شامل ہوتی ہے، جو چہرے کو جھریوں سے متاثر نہیں ہوتے دیتی۔

ملائم اور ہموار جلد

سلفر ماسکس جلد کے لیے بہترین مانے جاتے ہیں، مگر اس کی معدنیات سے بھرپور غذائیں جیسے انڈے اور ادرک جلد کو اندر و باہر سے صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ سلفر ٹشوز اور کھال کی لچک کی مرمت کرکے جلد کو ہموار رکھتا ہے اور اس کے ساتھ انڈے پروٹین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے بالوں کے لیے بھی بہترین ثابت ہوتے ہیں۔

جلد کا تحفظ اور بحالی

سبز چائے جلد کے لیے ایک آل راؤنڈر قسم کا مشروب ہے، جو جلد کو سیاہ حلقوں سے تحفظ دیتی ہے اور خراشوں سمیت مہاسوں کے خلاف تریاق کا کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ گرین ٹی پینے والے عمر رسیدہ افراد اپنے ہم عمر افراد کے مقابلے میں ممکنہ طور پر زیادہ چست ہوتے ہیں اور کم ہی کسی کے محتاج ہوتے ہیں۔

ملائم و لچکدار جلد

مچھلی جیسے سالمون، ٹونا اور ٹراؤٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو کہ آپ کی خشک جلد میں نمی کو واپس لانے کے لیے بہترین جز ہے اور اس سے جھریاں اور ڈھلک جانے والی جلد کی شکایت میں بھی کمی آتی ہے۔

جلد کی چکناہٹ

جھینگوں، کیکڑوں اور چربی سے پاک گوشت زنک سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جلد کو ملائم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، زنک جلد میں تیل کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے اور مہاسوں کو چہرے سے دور بھگاتا ہے۔

قدرتی سن بلاک

ٹماٹر کو کھانا جلد کو سورج کی نقصان دہ الٹراوائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے، واضح رہے کہ سورج کی شعاعوں سے جلد کو پہنچنے والا نقصان قبل از وقت بڑھاپے اور جلدی کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

Back to Top