Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

چہرے کے ساتھ ساتھ پورے جسم کی خوبصورتی بھی حسن کا لازمی جزو

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

آپ کے چہرے کی جلد جس طرح موسموں سے متاثر ہوتی ہے اسی طرح آپ کا جسم بھی قدرتی تروتازگی کھو دیتا ہے۔ جلد کو نمی اور خشکی سے بچانے کی کوشش کریں اور جسم کو تروتازہ رکھنے کیلئے ہماری ہدایات پر عمل کریں تاکہ آپ ہمیشہ جوان اور پُرکشش نظر آئیں۔ ذیل میں ہم آپ کیلئے جسم کو تروتازہ رکھنے والے کچھ ٹریٹمنٹس بتا رہے ہیں ان پر عمل کرکے دیکھئے۔

باڈی ایکس فولیشن

یہ موسچرائزنگ ٹریٹمنٹ کہلاتا ہے اس میں ایسا ایک فولیشن موسچرائزنگ منتخب کریں جس میں تیل شامل ہو۔ نمک جسم کیلئے اچھا ایکس فولیشن ہے یہ جسم کے مردہ خلیوں کا خاتمہ کرتا ہے۔ جلد ہمیشہ مردہ خلیوں کو ختم کرکے نئے خلئے بناتی رہتی ہے۔ لیکن جلد کے یہ مردہ خلئے جلد کی نیچے والی تہہ میں جمع ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی جلد کے نیچے گرد کی ایک تہہ بنی رہتی ہے جو نئے بننے والے خلیوں کو بھی گرد سے بھر دیتی ہے۔ ایکس فولیشن کا کام ان مردہ خلیوں کو ختم کرنا ہے۔

باڈی ماسک

جسم کے ماسک میں قدرتی پھل، اناج اور دہی کا استعمال کریں اس سے جلد نئی لگتی ہے۔ باڈی ماسک میں نیچرل انزائم کا استعمال بھی مفید ہے جیسے پپیتا، انناس، سی ویڈ، قدرتی تیل اور جڑی بوٹیوں کا استعمال۔ ان سے جلد موسچرائز ہوتی رہتی ہے۔ آجکل مارکیٹ میں بہت سے ہربل باڈی ماسک دستیاب ہیں جن کا کوئی بھی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتا۔

Back to Top