Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

جانئیے چند آزمودہ طبی نسخے

Posted by Saloni Editorial on

کان بہتے ہوں تو:

دو عدد خشک انجیر رات کو ایک لیٹر پانی میں بھگو دیں۔ صبح کو جوش دیں جب ساتواں حصہ پانی رہ جائے تو اتار کر ٹھنڈا کرکے انجیر کھالیں اور پانی پی لیں، انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔

دائمی زکام ہو تو:

بنفشی قہوہ اور غذا میں صرف بھنا ہوا بکرے کا گوشت اور روٹی کھائیں۔

بال گر رہے ہوں تو:

غذا میں ہر قسم کا گوشت پکا کر یا بھون کر کھائیں۔ چاول، دودھ، دہی، لسی، کولڈ ڈرنک ہر قسم کا شربت، تازہ پھل سبزیاں، سرد پانی فی الحال استعمال نہ کریں۔

ٹانگیں سن ہو جاتی ہوں تو:

چاول، تازہ پھل، جوس، سبزیاں، دودھ، کولڈ ڈرنک، شربت، دہی، لسی کا استعمال بند کردیں۔ بکرے کا گوشت بھنا ہوا یا بہترہے کہ عمدہ قسم کا قورمہ بنا کر چپاتی سے کھائیں۔ عمدہ قسم کی موٹے سروالی لونگ دس گرام، دار چینی بیس گرام، تیس گرام جائفل کے مغز کا سفوف بنا کر خشک شیشی میں محفوظ کرلیں اور ایک دو چٹکی غذا کے بعد پانی سے کھائیں۔ دو گھنٹے کی واک بھی ضروری ہے۔ ایک گھنٹہ صبح ایک گھنٹہ شام واک کریں۔ شروع میں آہستگی سے قدم اٹھائیں، پھر لمبے لمبے قدم بتدریج تیز تیز اٹھائیں۔ وقت شروع میں دس پندہ منٹ یا حسب برداشت کم زیادہ کرلیں، پھر تھوڑا تھوڑا بڑھا کر گھنٹہ تک کر دیں۔

ناخوشگوار بو آئے تو:

اسپغول کی بھوسی آدھی چائے کی چمچی ایک کپ پانی میں حل کرکے صبح و شام پی لیں۔ غذا میں سبزیاں اور پھل کھائیں۔ کھٹائی، مرچ اور گرم مصالحے سے پرہیز کریں۔ آڑو غذا کے بعد کھائیں یہ خاص طور پر مفید ہے۔

چہرے پر دانے ہوں تو:

رات کو سات دانے عناب پانی میں بھگو دیں۔ صبح نہار منہ سورج طلوع ہونے سے قبل عناب نچوڑ کر پانی پی لیں۔ یہ علاج چالیس روز تک جاری رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سرخ مرچ، گرم مصالحے، انڈے اور گوشت سے پرہیز کریں۔ صرف دالیں، پھل اور ترکاریاں استعمال کریں۔ ان دانوں کو پھوڑئیے نا، اسی کی وجہ سے آپ کے چہرے پر داغ دھبے بن جاتے ہیں۔

Back to Top