Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

زہریلے کیڑوں مکوڑوں اور جانوروں کے کاٹنے کے مفید گھریلو علاج

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

مچھر کے کاٹنے کا علاج

اگر مچھر کاٹنے پر تیز درد ہو تو اس پر لیموں کا رس لگائیں لیموں کا رس نمک کے ساتھ ملاکر بچھو مکڑی اور شہد کی مکھی کے کاٹے ہوئے جگہ پر لگانے سے آرام ملتا ہے کھٹمل، پسو، کاٹنے پر لیموں کا رس لگائیں۔

بچھو کے کاٹنے کا علاج

بچھو وغیرہ کاٹنے پر انار کے پتوں کو پیس کر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔

کتے کے کاٹنے کا علاج

کتے یا سیار کے کاٹنے پر پیاز کو پیس کر شہد میں ملاکر کاٹی ہوئی جگہ پر لگائیں اور پیاز کا رس پلانے سے زہر دور ہو جاتا ہے۔

زہریلے کیڑے کے کاٹنے کا علاج

لہسن کا رس لگانے سے زہریلے کیڑے کا زہر ختم ہو جاتا ہے۔

زہریلی مکھی کے کاٹنے کا علاج

زہریلی مکھی بھڑ کے ڈنک پر پانی ڈال کر نمک رگڑیں اس سے جلن درد نہیں ہوگا سوجن بھی نہیں آئے گی نمک کا پانی پیئیں۔

شہد کی مکھی کے کاٹنے کا علاج

شہد کی مکھی، بچھو، کاٹنے پر نیم کی پتیاں لیپ کریں اور نیم کی پتیوں کو چبائیں۔

مکھیوں اور مچھروں کو بھگانے کا علاج

نارنگی کے چھلکوں کو جلتے ہوئے کوئلوں پرڈال دیں اس کا دھواں چمکدار خوشبودار ہوتا ہے جس سے مکھی، مچھر قریب نہیں آتے۔

Back to Top