Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

سالونی کے ساتھ جانیئے چند مفید گھریلو ٹوٹکے

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

اگر ہاتھ یا پیر جل جائے تو فوراً پانی میں نمک گھول کر لگانے سے چھالا نہیں پڑے گا۔

اگر کسی قسم کا ساگ رکھنا ہو تو پہلے فریج میں تولیہ بچھا دیں پھر اس کے اوپر ساگ وغیرہ رکھئے، ساگ خراب نہیں ہوگا۔

ملٹھی کھانسی کے لئے بہترین ہے، ذراسی ملٹھی کھانے سے کھانسی کافی حد تک کم ہو جاتی ہے۔ لیکن ملٹھی زیادہ کھانے سے فشار خون زیادہ ہوتا ہے۔

چمڑے کا جوتا بد نما ہوجائے تو اس پر تار پین کا تیل ملنے سے جوتے کا رنگ بد نما نظر نہیں آئے گا بلکہ رنگ دوبارہ نکھر آئے گا۔

اگر اچار خراب ہونے لگے تو اس میں لیموں کا عرق یا سرکہ شامل کرنے سے اچار خراب نہیں ہوتا۔

اگر آپ اونی کپڑوں پر پھٹکری پیس کر چھڑک دیں تو کپڑے برساتی ہوا اور کیڑوں سے محفوظ رہیں گے۔

اگر کپڑے پر سیاہی کا دھبہ لگ جائے تو اس پر موم لگا کر دھوئیں۔

پیٹ کے درد میں کریلوں کا پانی پینے سے آرام آجاتا ہے۔

اگر پانی میں نمک ملاکر فرش دھویا جائے تو مکھیاں اور کیڑوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

سردیوں میں چائے بناتے وقت ذرا سی دار چینی ڈالنے سے چائے خوشبودار ہوگی اور گلے کیلئے بھی بہتر رہے گی۔

Back to Top