Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

خواتین کی اونچی ایڑی کے پانچ نقصانات

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

گھٹنوں اور جوڑوں کی تکلیف

ہاورڈ یونیورسٹی میں کرائے جانے والی ایک اسٹڈی کے مطابق اونچی ایڑی والے جوتوں سے گھٹنوں اورجوڑوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اس اسٹڈی کے مطابق ہائی ہیل کے مسلسل استعمال سے اوسٹیو آرتھرائٹس کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اس بیماری میں ہڈیوں میں ٹوٹ پھوٹ ہونے لگتی ہے۔ خیال رہے کہ اس کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں دو گنا زیادہ ہوتا ہے۔

ریڑھ کی ہڈی سے ٹانگوں تک درد

ہائی ہیلز کے سبب آپ کے جوڑوں اور گھٹنوں کے علاوہ کولہے کی ہڈیوں اور ریڑھ کی ہڈی پر بھی اضافی دباؤ پڑتا ہے۔ اگر ایسے جوتوں کا مسلسل استعمال کیا جائے تو یہ تکلیف مستقل شکل اختیار کر سکتی ہے۔

پٹھوں میں تکلیف

اونچی ایڑی کے استعمال سے ہڈیوں کے علاوہ آپ کے پٹھے بھی اضافی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسے جوتوں کے مسلسل استعمال سے ٹانگوں، کولہوں اور ریڑھ کی ہڈی کے درد سیاٹیکا اور دیگر پیچیدگیوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

گردن میں درد

اونچی ایڑھی کے سبب محض آپ کی گھٹنے، کولہے اور ریڑھ کی ہڈی ہی متاثر نہیں ہوتے بلکہ اس کے مضر اثرات آپ کی گردن تک بھی پہنچتے ہیں۔ ایسے جوتوں کے مسلسل استعمال سے آپ گردن میں مستقل درد کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔

ہڈیوں کو نقصان

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہائی ہیلز کے مستقل استعمال سے ٹانگوں کی ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے ان میں نہ صرف تکلیف ہوتی ہے بلکہ فریکچر کا خطرہ بھی موجود رہتا ہے۔

Back to Top