Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

خوبصورت، دلکش اور بڑی آنکھوں کا راز

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

خوبصورت، دلکش اور بڑی واُجلی آنکھیں یقیناً عظیم تحفہ خداوندی ہے، جو کہ خواتین میں ہوتی ہیں۔ شخصیت میں اضافہ کیلئے آنکھیں اہم رول ادا کرتی ہیں اس لئے ان دو آنکھوں کو جسم کے دو روشن دان کہتے ہیں۔ خواتین، آنکھوں کے میک اپ کو نظر انداز کر دیں، ایسا ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ آنکھوں کا میک اپ کئے بغیر حسن کو دوبالا نہیں کیا جا سکتا یہ بھنویں ہی جو جھیل جیسی گہری آنکھوں کے حسن میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔ بھنوؤں کو آنکھوں کا فریم کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ بھنوؤں کے میک اپ سے ہی آنکھیں بڑی، روشن اور دلکش نظر آتی ہیں۔ بھنویں بنانا بھی صبر آزما کام ہے اس کو بنانے کیلئے عام طور پر تین طریقے مروج ہیں ان میں چمٹی (Twiser) کے ذریعہ بھنوؤں کے بالوں کو اکھیڑنے سے لے کر تھریڈنگ اور ویکسنگ بھی شامل ہیں۔

اگر آپ چمٹی طریقہ سے بھنویں بنانے کی خواہاں ہیں تو آپ روشن جگہ بیٹھ جائیں اور بڑا آئینہ لے کر بھنووں کے اضافی بال ایک، ایک کرکے اکھاڑنا شروع کر دیں۔ کسی بھی اسٹائل کو اپنانے کیلئے چہرے کی ساخت پر غور کریں۔ عام طور پر خواتین کمان کے انداز میں بھنویں بنانا چاہتی ہیں لیکن اپنے چہرے کی ساخت کے مطابق اسٹائل کو اپنائیں اس سلسلے میں بیوٹی پارلر ماہر یا اپنے قریبی دوست یا سہیلی سے مشورہ بھی کر سکتی ہیں۔ بھنوؤں کو خوبصورت شیپ دینے کیلئے الیکٹرولیس کا سہارا بھی لیا جاتا ہے۔ اگر بھنویں باریک ہیں تو آپ آئی بروپنسل لگائیں مگر پنسل کا رنگ، بھنوؤں کے کلر سے قریب تر ہونا چاہئے۔ اگر میک اپ کے دوران فاصلہ یا گیپ رہ جائے تو آئی برو پاؤڈر سے اسے پر کرلیں۔ رات میں بھنوؤں پر رائی یا زیتون کا تیل بلاناغہ لگایا جائے تو یہ گھنی ہو جاتی ہیں۔

Back to Top