Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

آنکھوں کے حلقے دور کرنے کے لئے آسان اور مفید گھریلو ٹوٹکے

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

آنکھوں کے گرد حیاتین (ای) کا تیل لگائیں حلقے ختم ہو جائیں گے۔

ایک عدد کیلا، ایک پاؤ پپیتہ، ایک پاؤ امرود، تینوں کی چاٹ بنا کر روزانہ استعمال کریں۔

لیموں کے عرق میں روغنِ چنبیلی کے چند قطرے ملا کر رات کو سوتے وقت آنکھوں پر لگانے سے حلقے دور ہوتے ہیں۔

آلو کے ٹکڑے کو کدوکش کرنے کے بعد ململ کے کپڑے میں باندھ کر تقریباً پندرہ منٹ آنکھوں پر رکھنے سے بھی سیاہ حلقے ختم ہوتے ہیں۔

ململ کے کپڑے پر نارنگی کا تازہ رس لگا کر آنکھوں پر رکھنے سے بھی حلقے ختم ہو جاتے ہیں۔

Back to Top