Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

کیا آپ بھی گرتے بالوں سے پریشان ہیں؟

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

گرتے بالوں کی روک تھام کیلئے آسان گھریلو نسخے پیش کئے جا رہے ہیں جن پر عمل کرکے خواتین اس پریشانی سے چھٹکارہ پا سکتی ہیں۔

اگرچہ بال گرنے کی لاتعداد وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے کسی ایک کو بھی یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان میں متوازن غذا کی کمی، ہارمونز کا عدم توازن، جلدی بیماریاں، ڈپریشن، موسم کی تبدیلی، ادویہ کا استعمال، تھائی رائیڈ گلینڈز کے مسائل اور غلط شیمپو یا کنڈیشنر کا استعمال شامل ہیں۔ ہمارے سر پر بالوں کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے اگر روزانہ 100-50 بال گریں تو یہ نارمل ہے اگر اس سے زیادہ گریں تب پریشانی کی بات ہے۔ لیکن تب بھی ایسا نہیں ہوتا کہ آپ فوراً گنجی ہونا شروع ہو جائیں بلکہ حوصلے سے اس کے علاج پر فوکس کریں، اس کے ساتھ ہی آپ کو کچھ ٹپس بھی دی جارہی ہیں جنہیں آپ آسانی سے گھر پرہی استعمال کر سکتی ہیں۔

بالوں میں تیل لگانا

سب سے اہم کام یہ ہے کہ بالوں میں مناسب طریقے سے تیل لگایا جائے۔ بلکہ جڑوں اور سر کی جلد پر تیل سے مساج کیا جائے تاکہ وہاں خون کے بہاؤ میں تحریک پیدا ہو، جس سے جڑیں مضبوط ہو جائیں گی۔ سر میں مالش کرنے سے دماغ کو بھی سکون ملتا ہے۔ ناریل، بادام، زیتون، کاسٹر، آملہ یا پھر سرسوں کے تیل سے بالوں میں مالش کریں۔

آملہ

بالوں کی قدرتی انداز میں تیز نشوونما کیلئے آملہ کو صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔ جسم میں وٹامن سی کی کمی کے باعث بھی بال اترنے لگتے ہیں جبکہ اس میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اینٹی انفلا میٹری اور اینٹی آکسیڈینٹ، بیکٹیریا کا خاتمہ اس کی بڑی خصوصیات ہیں۔ ایک چمچ آملہ کا گودالیں اور لیموں کا رس ملالیں۔ اسے بالوں کی جڑوں میں لگا کر مساج کریں، سر کو شاور کیپ سے ڈھانپ لیں۔ رات بھر لگا رہنے دیں۔ صبح شیمپو سے سر کو دھولیں۔

میتھی دانہ

میتھی دانہ کو اترتے بالوں کی روک تھام کیلئے انتہائی مؤثر مانا جاتا ہے۔ اس میں ایسے ہارمونز پائے جاتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کرتے اور بالوں کے غدودوں کی تعمیر نو کرتے ہیں۔ اس میں پروٹین اور نیکوٹنک بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ میتھی دانے کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں۔ صبح انہیں پیس کر پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو بالوں میں لگا کر شاور کیپ سے ڈھانپ لیں۔ تقریباً چالیس منٹ تک لگا رہنے دیں بعد میں دھولیں۔ اس نسخے کو روزانہ کم از کم ایک مہینے تک دہرائیں۔

پیاز کا رس

پیاز کے رس میں سلفر کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ بالوں کے غدودوں میں خون کے بہاؤ کے عمل کو تیز کر دیتی ہے۔ پیاز کے رس کی اینٹی بیکٹیرل خصوصیات جراثیم کا بھی صفایا کرتی ہیں، سر کی جلد کا بھی علاج کرتا ہے جس سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ہونے والی ایک تحقیق جرنل آف ڈرماٹولوجی میں شائع ہوئی جس میں شامل جن لوگوں نے پیاز کے رس کو سر کی جلد میں لگایا ان میں تقریباً 74 فصید لوگوں کے بال دوبارہ سے اگنے لگے۔

ایک پیاز کو لے کر اس کا رس نکال لیں، اب رس کو براہ راست سر کی جلد پر لگائیں اور تیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ بعد میں دھو کر شیمپو کرلیں۔ یا پھر تین چمچ پیاز کے رس میں دو چمچ ایلوویراجیل اور ایک چمچ زیتون کا تیل شامل کرکے مکس کرلیں۔ اسے سر کی جلد پر تیس منٹ لگا کر دھولیں اور بعد میں شیمپو کرلیں۔ اسے ہفتے میں دو سے تین دفعہ دہرائیں۔

Back to Top