Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

​ ساونلی رنگت والی لڑکیوں کے لئے ایک بہت ہی مفید مشورہ

Posted by Saloni Editorial on


خوبصورتی اور کشش کے لحاظ سے ساونلی رنگت گوری رنگت سے زیادہ پسند کی جاتی ہے۔ اِس حقیقت کو بہت ساری نیچرل بیوٹی ایکسپرٹ بھی تسلیم کرتے ہیں۔ اگر آپ کو اللہ نے ساونلی رنگت سے نوازا ہے تو اِس خوبصورتی کا خیال رکھنا بھی آپ کا فرض ہے کیوںکہ ساونلی رنگت کو بھرپور احتیاط اور توجہ کی ضرورت پڑتی ہے۔ بہت سی خواتین اور لڑکیاں ساونلی رنگت سے خوش نہیں ہوتی اور گورا ہونے کے لئے نت نئے طریقے ڈھونڈتی رہتی ہیں، حالانکہ اُنہیں تو اپنے ساونلے رنگ کی وجہ سے خوش ہونا چاہیے کہ یہ زیادہ دلکش اور پُرکشش سمجھا جاتا ہے۔ اسی لئے آج ہم نے اِس موضوع کا انتخاب کیا ہے کیونکہ تھوڑی سی احتیاط اور توجہ سے آپ اپنی ساونلی رنگت کو مزید خوبصورت بھی بنا سکتے ہیں۔

میک اپ کرتے وقت فاؤنڈیشن کا استعمال

میک اپ کا سب سے اہم مرحلہ فاؤنڈیشن کا سہی استعمال ہوتا ہے۔ فاؤنڈیشن استعمال کرنے کا رول نا صرف ساونلی بلکہ ہر قسم کی جلد پر بھی اپلائی ہوتا ہے۔ فاؤنڈیشن میں کافی شیڈ ہوتے ہیں اِس لئے یہ بات بہت ضروری ہے کہ آپ کس شیڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ جن لڑکیوں کی جلد کی رنگت ساونلی ہوتی ہے اُنہیں چاہیے کہ وہ گلابی یا ہلکے نارنجی رنگ کی فاؤنڈیشن کا استعمال کریں۔ ہمارے ہاں میک اپ کرتے وقت فاؤنڈیشن کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے جو کہ بالکل بھی درست نہیں۔ زیادہ فاؤنڈیشن کے استعمال سے آپ کی شخصیت پر جالی پان کی جھلک آتی ہے۔ اِس لئے فاؤنڈیشن ہمیشہ ہلکی سی اپلائی کریں جس سے آپ کی شخصیت پُروقار اور دلکش نظر آئے گی۔

Back to Top