Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

زیبدہ آپا کے چند بہترین اور مفید ٹوٹکے

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

سگریٹ کی بودور کرنے کے لئے

سگار یا سگریٹ کی بودور کرنے کے لئے ایش ٹرے میں ایک چائے کا چمچہ میٹھا سوڈا ڈال کر رکھ دیں۔

چاندی کے برتنوں کی حفاظت کے لئے

چاندی کا پانی چڑھے ہوئے یا چاندی کے برتنوں کو اخبار کے بجائے خالی کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں کیوں کہ اخبار کی روشنائی سے ان کی چمک اندر پڑ سکتی ہے۔

فریز کئے ہوئے گوشت کو پگھلانے کے لئے

فریزکئے ہوئے گوشت کو جلدی پگھلانے کے لئے اسے پلاسٹک کی تھیلی میں بند کرکے تھوڑی دیر کے لئے گرم پانی میں رکھ دیں۔

ادرک کو تازہ رکھنے کے لئے

ادرک کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لئے اسے مٹی بھرے ہوئے گملے میں رکھ دیں۔

کشمش کے اچھے ذائقے کے لئے

کشمش کو گرینڈر میں پیستے وقت اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس بھی شامل کر دیں۔ اس سے نہ صرف کشمش کا ذائقہ اچھا ہوگا بلکہ کشمش آسانی سے پس جائے گی۔

پنیر کو تازہ رکھنے کے لئے

پنیر کو تازہ رکھنے کے لئے سب سے پہلے آدھی پیالی پانی میں چند قطرے سرکہ شامل کریں اور پھر ایک صاف کپڑے کو سرکے میں ڈبولیں۔ پنیر کو اس کپڑے میں لپیٹ لیں اس طرح سے پنیر زیادہ عرصے تک تازہ رہے گا۔

اچھی میکرونی کے لئے

اگر میکرونی یا اسپیگھٹی کو اُبالتے وقت اس میں ہلکا سا کھانے کا لیموں کا رنگ شامل کردیں تو پکنے کے بعد وہ مکھن سے بنی ہوئی لگیں گی۔

بال پین کے نشان دور کرنے کے لئے

کپڑوں پر بال پین کا نشان لگ جانے کی صورت میں داغ والی جگہ پر ہلکا سا ہیئر اسپرے کر دیں۔ اسے خشک کرنے کے بعد ایک بار پھر اسپرے کریں اور پھر اس کو دھولیں۔ بال پین کا نشان دور ہو جائے گا۔

سالن میں نمک کم کرنے کے لئے

اگر سالن میں نمک تیز ہو جائے تو ایک درمیانی پیاز پر نشان لگا کر آدھا پیالی پانی سمیت سالن میں ڈال دیں۔ کچھ دیر ہلکی آنچ پر رکھیں اور پھر پیاز نکال کر ضائع کر دیں۔

پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لئے

سردیوں میں ایڑیوں کا پھٹنا معمول کی بات ہے۔ پھٹی ہوئی ایڑیوں کو ٹھیک کرنے کے لئے چار کھانے کے چمچے گلیسرین میں ایک لیموں کا رس اور آدھا چائے کا چمچہ پھٹکری ملاکر رکھ لیں۔ رات کو سوتے وقت یہ مرکب ایڑیوں پر لگائیں اور صبح ایڑیاں رگڑ کر دھولیں۔ چند ہی روز میں ایڑیاں نرم و ملائم ہو جائیں گی۔

جلد کی تازگی کے لئے

جلد کی تازگی کے لیے ایک لیٹر پانی میں چند پودینے کی پتیاں اُبال کر رکھیں۔ اسے ٹھنڈا کریں اور پانی کی جگہ استعمال کریں۔

فرنیچر کو پالش کرنے کے لئے

اگر آپ لکڑی کے فرنیچر کو گھر پر چمکانا چاہیں تو زیتون کے تیل، تارپین کے تیل اور اسپرٹ کو یکساں مقدار میں ملائیں۔ اس آمیزے کو روئی یا کپڑے کی مدد سے فرنیچر پر لگائیں۔ آپ کا لکڑی کا فرنیچر جگمگانے لگے گا۔

نرم اور خستہ کیک بنانے کے لئے

کیک کو زیادہ نرم اور خستہ بنانے کے لئے اوون میں رکھنے سے پہلے چند قطرے لیموں کا رس شامل کرلیں۔

Back to Top