Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

انڈوں کے چند بہترین اور حیران کن فوائد

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

انڈے خوبصورت بچوں کے حصول کیلئے مدد گار

انڈے حاملہ خواتین کی خوراک کا لازمی حصہ ہونے چاہئیں، کیونکہ یہ وٹامن بی کے جز کولین سے بھرپور ہوتے ہیں، جس سے بچوں کی دماغی نشوونما کیلئے درکار ضروریات پوری ہوتی ہیں، جبکہ اس سے بچوں میں دماغی امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

انڈے شام کو اضافی کھانے کی خواہش کم کرتے ہیں

زیادہ پروٹین والا ناشتہ دن کے دیگر حصوں میں الم غلم کھانے کی خواہش کم کرتے ہیں، انڈوں میں شامل زیادہ پروٹین اس حوالے سے فائدہ مند ہے، جس سے چپس یا مٹھائی کی خواہش کم ہوتی ہے جس سے جسمانی وزن بھی کم ہوتا ہے۔

انڈے آپ کے رد عمل کی صلاحیت بہتر کرتے ہیں

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈوں میں موجود امائنو ایسڈ لوگوں کے اندر فوری رد عمل کی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی مشکل صورتحال جیسے ڈرائیونگ میں فوری فیصلوں کی صلاحیت کسی بھی حادثے سے بچاتی ہے۔

انڈوں سے کینسر کا خطرہ ہوتا ہے کم

انڈوں میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹ کینسر اور امراض قلب کا خطرہ کم کرتا ہے، 2011ء کی طبی تحقیق کے مطابق اگرچہ پکنے کے بعد انڈوں میں اینٹی آکسائیڈنٹ کی شرح نصف رہ جاتی ہے، مگر یہ مقدار بھی ان قاتل امراض کے خلاف مددگار ثابت ہوتی ہے۔

انڈوں سے بلڈپریشر کم ہوتا ہے

انڈوں میں شامل پروٹین سے بلڈپریشر میں کمی آتی ہے، بلڈپریشر کا خطرہ کم ہونے سے امراض قلب کا امکان بھی کم ہو جاتا ہے۔

Back to Top