Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

مفید اورصحت مند غذائیں جو چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کریں

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

کون نہیں چاہتا کہ وہ سر تا پاؤں خوبصورت نظر آئے؟ اس کے ساتھ ہی طبعیت میں بھی خوشگواری ہو تو یہ دنیا ہی جنت بن جائے۔ ذیل میں کچھ ایسی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جو آپ کی جلد، جسم اور موڈ پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

وٹامن سی

وہ تمام پھل جن میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہو مثلاً کیوی، کینو اور گریپ فروٹ یہ جلد کیلئے جادو کا کام کرتے ہیں۔ وٹامن سی جلد میں کولاجن کو متحرک کرتا ہے، جس سے چہرہ جھریوں سے بچا رہتا ہے۔ امریکی جرنل برائے کلینکل نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو وٹامن سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کرتی ہیں ان کی جلد خشکی اور جھریوں سے بچی رہتی ہے۔

دودھ

دنیا میں آتے ہی جسے انسان کی غذا کا سب سے بڑا عنصر بنا دیا جاتا ہے وہ دودھ ہی ہے۔ یہ ہماری ہڈیوں اور دانتوں کو تو مضبوط بناتا ہی ہے اس کے ساتھ ہی ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ کیلشیم کا یہ بہترین ذریعہ ہمارے جبڑوں کو مضبوط، دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ اور ہڈیوں کی نشوونما بھی کرتا ہے۔

دہی

ماہر غذائیات اور خوبصورتی پاؤلاسمپسن کے مطابق دہی ہمارے ناخنوں اور جلد کی نشوونما کا بہترین ذریعہ ہے۔ پروٹین کی وافر مقدار کے باعث یہ موٹاپے سے بچاتا اور میٹابولزم کو مضبوط بناتا ہے۔ ڈرائر کا کہنا ہے دہی میں بائیوٹین کی موجودگی ہمارے ناخنوں کو مضبوط بنانے کا باعث بنتی ہے۔

خشک میوہ جات

جن لوگوں کو بار بار کچھ کھانے کی عادت ہوتی ہے انہیں چاہیے کہ وہ تلے ہوئے چپس، چاکلیٹس یا بسکٹ کھانے کی بجائے خشک میوہ جات کو اپنی غذا میں شامل کریں۔ کیونکہ ان میں اینٹی انفلامیٹری اور قوت سے بھرپور وٹامن جیسا کہ وٹامن ای پایا جاتا ہے جو جلد کی حفاظت کرتا ہے۔

سبز پتوں والی غذائیں

سبز پتوں والی غذائیں جیسا کہ پالک، ساگ وغیرہ میں اینٹی آکسیڈنٹ عناصر پائے جاتے ہیں، جو جلد کو تازگی اور عنائی بخشتے ہیں۔

Back to Top