Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

وزن کم کرنے کے لیے چار موزوں ورزشیں

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

فربہ افراد کے لیے شاید زندگی کی سب سے بڑی خواہش وزن کم کرنا ہوتی ہے۔ اس ضمن میں وہ لوگ بہت سی ورزشیں کرتے ہیں جن میں سے ایک سوئمنگ بھی ہے۔ سوئمنگ کے شوقین پول کے علاوہ اپنے ذہن میں مندرجہ ذیل چار ورزشوں کو بھی رکھیں اور پھر دیکھیں کہ کس طرح دنوں میں وزن کم ہوتا ہے۔

دیوار پر چڑھنا

سوئمنگ پول میں ایکسر سائز کرنے کیلئے ضروری ہے۔

چہرے کو دیوار کی طرف کریں۔ اپنے پاؤں دیوار پر رکھ دیں۔

اپنے پاؤں کو پول کے اوپر کی جانب چلائیں اور دوبارہ نیچے کی طرف لائیں۔

اپنے بازؤں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے جسم کے اوپر کی طرف لائیں۔

کم سے کم چار مرتبہ اس ایکسر سائز کو دہرائیں۔

دل کو مضبوط کریں

ایکسر سائز کیلئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پول میں رش نہ ہو۔ آپ کو پول لمبائی کے رخ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے لوگوں کی کم سے کم تعداد آپ کے لیے بہتر ہوگی۔

پول کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک زگ زیگ سٹائل میں جائیں۔

اب بیک سائیڈ رن کریں، اسی طرح جیسا کہ پہلے کیا تھا لیکن اس مرتبہ بالکل سیدھی لائن میں جانا ہے۔

خود کو مزید ایکسر سائز کیلئے وارم اپ کریں۔ اس کے بعد کول ڈاؤن ایکسر سائز کریں۔ اس ایکسر سائز سے آپ کے پٹھوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ایک سے دوسری ایکسر سائز کے درمیان چار یا پانچ منٹ کا وقفہ ضرور دیں۔

توازن کو برقرار رکھیں

اس ایکسر سائز کے لیے اپنے توازن کو برقرار رکھیں جو آپ کے جسم کو استحکام دے گا اور بہتر بنائے گا۔ آپ کو پوری پوری توجہ کے ساتھ اقدامات کرنا ہوں گے۔ (1) پانی آپ کی کمر تک ہو تو یہ ایکسر سائز کریں۔ (2) اپنی بنائیں ٹانگ کو اٹھا کر گھٹنے کی طرف جھکائیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ آپ کی ران پول کے فرش کے متوازی ہو۔ (3) اپنے ہاتھ اپنی سائڈ پر رکھیں اور ٹانگ دائیں جانب مضبوطی سے پول کے فرش پر رکھیں۔ (4) اسی پوزیشن میں کم سے کم ایک منٹ تک رہیں۔ (5) پھر اپنے بائیں گھٹنے کی طرف مڑ جائیں، اس پوزیشن میں آپ کو ایک منٹ تک رہنا ہوگا۔ (6) پھر اپنی بائیں سائڈ پر پاؤں رکھیں، پول کے فرش پر اور اس پوزیشن کو اپنے دائیں پاؤں کی طرف بھی دہرائیں۔

بنیاد مضبوط کریں

یہ ایکسر سائز بنیادی طاقت کو بڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ایک پھولی ہوئی گیند کے ساتھ یہ ورزش کریں جو کم سے کم چھ انچ کی ہو۔ اس ایکسر سائز کیلئے آپ کو صرف ایک سہارے کی ضرورت ہوگی جس کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات پیش نظر رہیں۔

آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ اپنی دائیں ٹانگ کے ساتھ قدم آگے بڑھائیں، دائیں گھٹنے کی طرف جھکیں اور اپنے پیچھے اپنے بائیں پاؤں کو پھیلائیں۔

دونوں ہاتھوں سے گیند کو پکڑیں اور اپنی ناف کے سامنے رکھیں۔

اپنے کندھوں کو نیچے کی جانب رکھیں اور ان کو پیچھے کی جانب دھکا دیں۔

کم از کم تیس سیکنڈ کیلئے اس طرح کریں۔

دوبارہ یہی ایکسر سائز دہرائیں لیکن اس مرتبہ بائیں ٹانگ کی جگہ دائیں ٹانگ رکھیں۔

خلاصہ

پانی کی یہ بنیادی ورزش آپ کیلئے مشکل ہو سکتی ہے کیونکہ باہر سے جسم کی حرکت دوبارہ پانی میں دھکا دے گا۔ بہرحال پانی میں ایکسر سائز میں پٹھوں کی چوٹوں کی وجہ سے گرنے کا امکان کم ہے۔ یہ ایکسر سائز بھی آپ کی صلاحیت اور قدرتی توازن کو بہتر بنانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

Back to Top