Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

اپنی غذا کے بارے میں جانیئے سائنسی تحقیق کے نتائج کی روشنی

Posted by Saloni Editorial Head (Umair Hassan) on

غلط فہمیوں، افواہوں اور بڑی سائنسی تحقیق کے نتائج کی روشنی میں اکثریت ایسے مغالطوں کا شکار رہتی ہے جو مضر صحت کا موجب بنتے ہیں۔ آئیے ان پر ایک نظر ڈال دیتے ہیں۔

سیر شدہ چکنائی دل کیلئے مضر ہوتی ہے:

ساڑھے تین لاکھ لوگوں پر سیر حاصل تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ ان میں سے گیارہ ہزار لوگوں نے دل کے دورے کا درد سہا ہے۔ یہ ساڑھے تین لاکھ لوگ مکھن، کریم، پنیر، گوشت اور چکنائیاں والی خوراک شوق سے کھاتے تھے، لہذا یہ کہنا غلط ہے کہ یہ غذائیں دل کے دورے کا سبب بنتی ہیں۔ دراصل ان غذاؤں کے استعمال کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیروں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

وزن کم کرنے کیلئے دن میں پانچ مرتبہ کھانا:

ایک کہاوت ہے کہ بھوک رکھ کر کھاؤ اور اس سے پہلے کہ بھوک لگے کچھ نہ کچھ اپنے معدے میں اتار دو تو صحت توانا بخش رہتی ہے لیکن تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ کچھ نہ کچھ کھاتے رہنے کا فلسفہ یکسر غلط ہے جو مرضی کھائیں لیکن دن میں ایک مرتبہ ہلکی پھلکی ورزش ضروری ہے۔

نشاستہ دار غذائیں آپ کو فربہ بناتی ہیں:

یہ خیال بھی جدید تحقیقات نے غلط ثابت کر دیا ہے بس یہ خیال رکھیں کہ اگر آپ اپنے معدے کو محفوظ اور صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو سب کچھ کھائیں تاکہ جسم میں توانائی کا احیائ ہوتا ہے۔ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو صرف اپنے وزن کو بڑھنے سے روکیں۔

فروٹ جوسز صحت مند ہوتے ہیں:

ایسا جوس جس میں تیس پھلوں کا رس شامل ہو۔ اس سے بہتر ہے کہ آپ آدھی پھول بند گوبھی کھالیں یا پالک کی خوراک لے لیں۔ یہ جوسز پیاس تو بجھا سکتے ہیں لیکن کیا آپ انہیں چبا سکتے ہیں؟ کیلیفوریا یونیورسٹی کی ریسرچ بتاتی ہے کہ فروکٹوس مرکب جو جوسز میں پایا جاتا ہے موٹاپے کا سبب بنتا ہے۔

کم چکنائی والی غذائیں صحت مند ہوتی ہیں:

یہ خیال بھی غلط ہے کہ کم چکنائی والی غذاؤں کا مطلب یہ ہوا کہ ایسی تمام غذا کو اپنی زندگی سے خارج کر دیا جائے جس میں کم از کم فیٹ پایا جاتا ہو تو اگر جسم کو فیٹ کی ضرورت ہوتو ان کا متبادل کیا ہے۔ پھر وہی بات دہرائی جاتی ہے کہ صرف حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

Back to Top