Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

روزہ رکھنے کا سب سے بڑا فائدہ

Posted by Saloni Editorial on

ایک نئی طبعی تحقیق کے مطابق، روزہ رکھنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اِس سے جسم کو نئے خون کے سفید خلیات بنانے کی تحریق ملتی ہے۔اِس نئی تحقیق سے میڈیکل ایکسپرٹ کی اِس بات کو بھی تقویت ملتی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے انسانی نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

خون کے سفید کی اہمیت

ہمارے خون میں موجود سفید خون کے خلیات ہمارے مدفعاتی نظام کو بہتر طریقے سے حرکت میں رکھتے ہیں۔ یہ مدفعاتی نظام کو مضبوط بنا کر ہمیں بہت ساری بیماریوں سے بچاتے ہیں۔یہ نئی تحقیق اسی بات کا مسلسل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روزہ رکھنے سے جسم میں موجود خون کے سفید خلیات زیادہ بنتے ہیں اور چونکہ یہ زیادہ بنتے ہیں اسی لئے ہمارا مدفعاتی نظام بھی اسی طرح مضبوط اور توانا رہتا ہے اور اسی لئے ہم پر بہت سی بیماریوں کا اثر بھی نہیں ہوتا۔

آ تھرو رسرچ بائے سائنٹسٹس آف یونیورسٹی آف کیلفورنیا

یونیورسٹی آف کیلفورنیا کے سائنٹسٹس بھی اِس بات پر متفق نظر آتے ہیں اور اِس بات پر قائل ہو چکے ہیں جس کے مطابق ایک انسان اگر تِین دن تک مسلسل روزہ رکھتا ہے تو اس کا مدفعاتی نظام اثر نو تخلیق ہو جاتا ہے جس سے وہ ایک بار پِھر مکمل اور بھرپور زندگی کا آغاز کر سکتا ہے۔

روزہ: گڈ فور ایون کینسرز پیشنٹس

 بہت طرح کے سرطان انسان کو بہت تیزی سے ختم کر سکتے ہیں۔ سرطان کی موجودگی بنیادی طور پر آپ کے مدفعاتی نظام کو آہستہ آہستہ تباہ کر دیتا ہے اور اِس لئے بہت جلد کمزور اور لاغر ہو جاتا ہے جس سے کچھ ہی عرصے میں موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ اِس نئی تحقیق کے مطابق اگر کسی انسان کو سرطان جیسا مرض لاحق ہے تو اسے چاہیے وقفے وقفے سے رکھے جس سے آپ کے خون کے سفید خلیات بڑھیں گے اور آہستہ آہستہ آپ کا مدفعاتی نظام بھی بہتری کی جانب گامزن ہو جائے گا اور آپ کی بگڑتی ہوئی حالت میں بہتری بھی آ سکتی ہے۔

روزہ: بڑی عمر کے لوگوں کے لئے بھی مفید

 جوں جوں ہماری عمر بڑھتی جاتی ہے، ہمارا مدفعاتی نظام بھی کمزور ہوتا جاتا ہے۔ اسی لئے اپنے مدفعاتی نظام کو بہتر کرنے کے لئے بڑی عمر کے لوگوں کو بھی چاہیے کے وہ بھی وقفے وقفے سے روزے رکھیں تا کہ ان کے خون کے سفید خلیات دوبارہ اور زیادہ تعداد میں بنیں تاکہ ان کا مدفعاتی نظام بہتر رہ سکے۔

Back to Top