Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

رمضان میں بالوں کو چمکدار، صحت مند اور خوبصورت بنانے کے 2 آسان طریقے

Posted by Saloni Editorial on

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کے رمضان کے مہینے میں بالوں کی نشوونما، چمک اور خوبصورتی میں کمی ہو جاتی ہے۔ کیوں کے صبح سے شام بغیر کچھ دن گزارنا تھوڑا مشکل بھی ہوتا ہے اور انہی وجوہات کی بنا پر بہت سے لوگ اپنا خیال بھی ٹھیک طرح سے نہیں رکھ پاتے۔ آپ کی انہی مشکلات کو دُور کرنے کے لئے ہم آج آپ کے سامنے کچھ مفید طریقے پیش کریں گے جس سے آپ کو رمضان میں اپنے بالوں کی خوبصورتی میں کافی مدد ملے گی۔

منرل اور وٹامنس کا استعمال

بالوں کو عام حالات میں منرلز اینڈ وٹامنس کی بھرپور ضرورت ہوتی ہے اس لئے رمضان کے مہینے میں بھی آپ کو وافر مقدار میں وہ غذائیں کھانی چاہئیں جن میں وٹامنس اور منرلز کی بھرپور مقدار ہو۔ اِس سے آپ کے بال زیادہ خوبصورت اور توانا نظر آئیں گے۔ دودھ، سبزیاں اور مختلف قسم کے سلاد آپ کو ضروری منرلز اور وٹامنس سہی مقدار میں پہچاتے ہیں جس سے آپ کے بال لمبے عرصے تک چمک دار اور خوبصورت رہتے ہیں۔

پانی کا سہی اور زیادہ استعمال

پانی کا سہی اور زیادہ استعمال کا مطلب ہے آپ ضرورت کے مطابق وقفے وقفے سے پانی پئیں۔ سحر اور افطار میں پانی کا استعمال زیادہ کریں لیکن تھوڑے تھوڑے وقفے کے ساتھ۔ پانی بالوں میں نمی کی ضروری مقدار ٹھیک رکھتا ہے جس سے یہ گھنے اور چمکدار دکھائی دیتے ہیں۔ پانی کی کمی بالوں کے لئے کافی نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے۔ پانی کی کمی بالوں کو جڑوں سے کمزور کرتی ہے جس سے یہ تیزی سے گرنا شروع کر دیتے ہیں، اِس لئے ان سب مسائل سے بچنے کے لئے پانی کا استعمال کافی فائدہ مند چیز ہے۔

Back to Top