Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

فریکلز سے چھٹکارا حاصل کرنے کے 3 بہترین قدرتی طریقے

Posted by Saloni Editorial on

جلد پر ظاہر ہونے والے مختلف سائز، فلیٹ یا گول بھورے داغ دھبوں کو فریکلز کہتے ہیں۔ یہ چھوٹی اور بڑی دونوں عمروں میں ظاہر ہو سکتے ہیں اور کافی بدنما لگتے ہیں اسی لئے ہر کوئی فریکلز سے جان چھوڑانا چاہتا ہے۔ یہ بھورے داغ دھبے خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کے چہروں پر بھی نمودار ہو سکتے ہیں اِس لئے انہیں ہر کوئی جلد از جلد ختم کرنا چاہتا ہے۔ یوں تو بہت سے جلدی ماہرین فریکلز کو ختم کرنے کے دعوے کرتے ہیں لیکن دیکھا یہ گیا ہے کہ قدرتی طریقے زیادہ تر کارآمد ہوتے ہیں فریکلز کو ختم کرنے کے سلسلے میں بجائے مختلف میڈیسن کا استعمال کیا جائے۔ اسی لئے آج ہم اپنے ریگولر پڑھنے والوں کے لئے کچھ طریقے شیئر کر رہے ہیں جو اُمید ہے اُنہیں فریکلز ختم کرنے میں مدد کریں گے۔

لیموں کا رس

نیچرل اسکن ایکسپرٹ لیموں کے رَس کو بہت مفید جزو گردانتے ہیں خاص طور پر فریکلز کو ختم کرنے کے سلسلے میں۔ بنیادی طور پر لیموں کے رَس میں جلد کو صاف کرنے کے اجزاء ہوتے ہیں جو آہستگی سے اثر کرتے ہوئے آپ کے فریکلز اور بھورے داغ دھبوں کو بڑی عمدگی سے ختم کر دیتے ہیں۔آپ کو کرنا یہ ہے کے ایک لیموں کا رَس نچوڑ کر اسے اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کی مدد سے چہرے کی جلد پر لگانا ہے۔ جہاں فریکلز اور بھورے داغ دھبوں کی مقدار زیادہ ہو اُدھر تھوڑی احتیاط سے اور اچھی طرح رَس لگانے کے بعد جلد کو 15 سے 20 منٹ کے لئے سوکھنے دیں۔ اِس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ اچھی طرح دھو لیں۔ اِس طریقے کا استعمال دن میں 2 دفعہ کریں اور آپ دیکھیں گے کچھ ہی دنوں کے ریگولر استعمال سے آپ کا چہرہ فریکلز سے پاک نظر آنے لگے گا۔

کھٹی بلائی اور کھٹے دودھ کا استعمال

کھٹی بلائی اور کھٹے دودھ میں لسٹِک ایسڈ کی بھرمار ہوتی ہے اس لئے اگر ان کا استعمال کیا جائے تو آپ فریکلز سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ تھوڑی سی کھٹی بلائی لیں اور اِسے فریکلز والے حصے پر لگائیں اور کچھ دیر تک لگا رہنے دیں تا کہ بلائی مکمل طرح سے جلد میں جذب ہو جائے۔ اِس کے بعد بجائے پانی سے دھونے کے آپ اِسے کسی ٹشو پیپر یا نرم گیلے کپڑے سے آہستگی سے صاف کریں۔ کھٹی بلائی اور کھٹے دودھ کو چہرے پر لگانے سے آپ کی جلد کی اُپری سطح بڑے اچھے طریقے سے صاف ہو جاتی ہے کیوںکہ کھٹے دودھ اور کھٹی بلائی میں لسٹِک ایسڈ ہوتا ہے جو آہستگی سے کسی بھی نرم سطح سے آلُودَگی اور داغ دھبوں کے نشان ہٹا سکتا ہے۔

شہد

فریکلز کو ختم کرنے کے لئے شہد بھی بہت مفید چیز ہے۔ شہد کو پانی میں مکس کریں اور اِس مکسچر کو تھوڑا گرم کرنے کے بعد فریکلز پر لگائیں۔ تھوڑی دیر لگا رہنے کے بعد جلد کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اِس عمل کو روزانہ دو تین ہفتے تک دہرائیں اور فریکلز سے یقیناً چھٹکارا پائیں۔

Back to Top