Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

كھانا بناتے وقت کی جانے والی 3 معمولی غلطیاں اور ان سے بچنے کے آسان طریقے

Posted by Saloni Editorial on

بہت سی خواتین کھانے بنانے میں کافی وقت صرف کرتی ہیں اور بہت محنت سے تمام چیزیں بناتی ہیں۔ لیکن کئی بار یوں بھی ہوتا ہے کے ہماری ساری محنت کسی چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے ضائع ہو جاتی ہے اور ہمارا کھانہ معیار پر پورا نہیں اترتا۔ کبھی کبھار نمک تیز ہو جاتا ہے اور کبھی کبھار مرچیں بہت زیادہ ڈل جاتی ہیں۔ اور کبھی کبھار کوئی اور مسئلہ سہی مقدار میں نا ڈالنے سے ساری محنت برباد ہو جاتی ہے۔انہیں بہت ساری وجوہات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم آج اپنے پڑھنے والوں کے لئے کچھ خاص ٹپس لائے ہیں جو یقیناً اُنہیں فائدہ پہنچائیں گی۔

نمک ڈالتے ہوئے احتیاط

اِس بات کا تو سب کو ادراک ہے کہ زیادہ نمک کسی کے لئے بھی اچھا نہیں۔ بہت سے طبی ماہرین بھی بہت زیادہ نمک کے استعمال سے منع کرتے ہیں۔ اور اِس کے برعکس، بہت کم نمک بھی کھانے کے ذائقے پر اثر انداز ہوتا ہے اِس لئے کھانہ بناتے وقت اِس بات کا خاص خیال رکھا جائے کے کسی بھی ڈش میں نمک مناسب مقدار میں ڈالا جائے تا کا کھانہ مزےدار اور غذائیت سے بھرپور ہو۔ اگر آپ کا انداذہ اتنا سہی نہیں ہے تو کسی اور سے بھی پوچھ لینا چاہیے کے آیا کہ نمک کی مقدار ٹھیک ہے یا نہیں۔بہت سے ماہر شیف یہ بھی تجویز کرتے ہیں کے کھانہ بناتے وقت اور نمک شامل کرتے وقت وقتاً فوقتاً آپ چکھتے رہیں اور جب آپ کو محسوس ہو کے ذائقہ بالکل ٹھیک ہو چکا ہے تب اور نمک مت ڈالیں۔

کھانوں میں مرچوں کا استعمال

اگر آپ ایک پروفیشنل شیف ہیں یا گھر میں كھانا بناتے ہیں تو اِس بات کا جاننا نہایت اہم ہے کہ ہر کسی کو زیادہ مرچوں والا کھانہ پسند نہیں ہوتا اِس لئے اِس بات کا خاص خیال رکھیں کہ مرچوں کا استعمال بھی احتیاط سے کیا جائے۔ بہت زیادہ مرچیں کھانے کو کڑوا بھی کر سکتی ہیں۔ اِس لئے اِس بات کا بھی خیال رکھیں کہ بہت کم مرچیں ڈالنے سے بھی کس خاص ڈش کے ذائقے اور مزے میں فرق آ سکتا ہے۔ بہتر یہی ہے کے آپ مرچیں احتیاط سے ڈالیں اور اور ڈش کی ریکوائیرمنٹ اور کھانے والے کی پسند نا پسند کا ضرور خیال رکھیں۔

مصالحہ کتنا اور کس وقت ڈالا جائے

اِس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کو کسی بھی ڈش میں مصالحہ کتنا اور کس وقت ڈالنا ہے۔ بہت ساری ڈشز کو بنانے کے مختلف طریقے ہیں اور اسی طرح ان ڈشز میں مصالحے بھی مختلف اوقات میں ڈالے جاتے ہیں جو اس مخصوص ڈش کو اور بھی مزےدار بنا دیتا ہے۔ کوشش کریں کہ ہرے مصالحہ جات آپ اس وقت استعمال کریں جب آپ کا کھانہ تیار ہونے کے قریب ہو۔

Back to Top