Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

خشک جلد کی حفاظت اور اِس کی خوبصورتی کے لئے 5 مفید قدرتی طریقے

Posted by Saloni Editorial on

کچھ ہی دن پہلے ہم نے اپنے بہت سے فیس بک فولورز کے بھرپور اصرار پر چکنائی والی جلد کی حفاظت اور اِس کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے کچھ مفید طریقے بیان کئے جو بہت پسند کئے گئے۔ اسی دوران بہت سے لوگوں نے ہمیں میسجز کئے اور ویب سائٹ پر بھی کمنٹس میں خشک جلد کی حفاظت کے لئے بھی لکھنے کو کہا۔ یہ آرٹِیکَل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو کہ آپ کو خشک جلد کی حفاظت اور اِسے اور خوبصورت بنانے میں مدد کرے گا۔

خشک جلد

بنیادی طور پر جس جلد میں سیبم کی مقدار کم ہوتی ہے وہ جلد زیادہ نازک ہوتی ہے اور ماحول کی سختی تو برداشت نہیں کر سکتی۔ خشک جلد میں بھی سیبم کم مقدار میں پایا جاتا ہے اسی لئے یہ موسم کی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اپنا اثر دکھاتی رہتی ہے۔اسی لئے خشک جلد کی حفاظت ایک کٹھن کام ہے۔ لیکن اگر آپ ہمارے بتائے ہوئے چند بہت ہی آسان طریقوں پر عمل کریں تو یقیناً آپ خشک جلد کی حفاظت بہتر انداز میں کر پائیں گے۔

جسم کے موئسچر لیول کو مینٹین رکھیں

اپنے جسم کے موئسچر لیول کو بہتر رکھنے کے لئے ضروری ہے کے آپ پانی کا معتدل استعمال کریں۔ ہمارا جسم بہت سے قدرتی آئل بھی خارج کرتا ہے اور پانی کا استعمال اِس عمل کو تحریک دیتا اور زیادہ خشک جلد پھٹنے نہیں پاتی۔

صابن کا استعمال

اگر آپ کی جلد بھی خشک ہے تو اِس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ جو صابن آپ استعمال کر رہے ہیں اس پر لکھا ہو کہ یہ نازک جلد کے لئے ہے۔ عام صابن خشک جلد کے لئے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہوتے اور بعض اوقات جلد کو مزید خراب کرنے کا باعث بھی بنتے ہیں۔

نہاتے وقت احتیاط

یوں تو نہانا بہت اچھا عمل ہے کیوںکہ اِس سے پورا جسم آلُودَگی سے پاک ہو جاتا ہے لیکن اگر آپکی جلد زیادہ خشک ہے تو نہاتے وقت تھوڑی سی احتیاط بھی ضروری ہے۔ ہمیشہ ٹھنڈے یا سردیوں میں نیم گرم پانی سے نہائیں۔ بہت زیادہ گرم پانی آپکی جلد پر موجود قدرتی تیل (جو ہمارا جسم ہی پیدا کرتا ہے) کو پوری طرح صاف کر دیتا ہے جو خشک جلد کے لئے بالکل بھی بہتر نہیں۔ دوسرا یہ کہ آپ کو 10 سے 15 منٹ تک نہانا چاہیے۔ زیادہ دیر تک نہاتے رہنے سے بھی آپ کی خشک جلد پر بُرے اثرات پڑ سکتے ہیں۔

جلد کو خشک کرنے میں احتیاط

منہ دھونے کے بعد یا نہانے کے بعد کبھی بھی اپنی جلد کو رگڑ رگڑ کر نا خشک کریں۔ آہستگی سے نرم تولیے کا استعمال کریں اور آرام اور سکون سے جلد کو خشک کریں۔ جلد کو خشک کرنے میں جلدی بھی مت کریں اِس سے سکن پر پیچز بننے کا خطرہ بھی رہتا ہے۔

ایک اچھے موسچرائزر کا استعمال

رات کو سونے سے پہلے ایک اچھے باڈی موئسچرائزر کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ اِس کے علاوہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ بھی باڈی اور فیشل موئسچرائزر کا استعمال آپکی خشک جلد کو مزید خشک ہونے سے بچاتا ہے۔

Back to Top