Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

بالوں کے گرنے کی غیر معمولی 5 اہم وجوہات

Posted by Saloni Editorial on

آج کل بہت سے لوگ بالوں کے گرنے سے پریشان رہتے ہیں۔ بالوں کا گرنا کئی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتا ہے لیکن کچھ بہت سی وجوہات ایسی بھی ہیں جن پر قابو پا کر ہم بالوں کے گرنے کے عمل کو روک سکتے ہیں نہیں تو کم تو ضرور کیا جا سکتا ہے۔ آئیے آج ہم آپ سے کچھ ایسی ہی چیزیں ڈسکس کریں گے جن پر عمل کر کے آپ کا اعتماد دوبارہ واپس آئے گا، انشاءاللہ۔

شیمپو اور آئل وغیرہ میں کیمیکلز کا زیادہ استعمال

یوں تو شیمپو اور بالوں کے تیل اور ایسی دوسری پروڈکٹس کا استعمال بہت فائدہ مند چیز ہے لیکن ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہی شیمپو اور تیل وغیرہ میں استعمال ہونے والے کیمیکلز آپ کے بالوں کے گرنے کا سبب ہیں۔ بہت سے شیمپو، کنڈیشنر، تیل، اور بالوں کی ٹریٹمنٹس میں کیمیکلز کی بھرمار ہوتی ہے جس سے آپ کے بال کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور وقتاً فوقتاً گرتے رہتے ہیں۔اب آپ کو کرنا یہ ہے کے بازار سے پروڈکٹس کی خریداری کریں جن میں کم سے کم کیمیکلز کا استعمال ہوا ہو۔ آپ پروڈکٹس کی دوسری سائڈ پر لکھی انگریڈینٹس کی لسٹ بھی پڑھ سکتے ہیں جس سے آپ کو واضع پتہ چل جاتا ہے کے اِس پراڈکٹ میں کون کون سے اجزاء شامل ہیں۔آپ نیچرل ہربل پروڈکٹس کا استعمال بھی کر سکتے ہیں کیونکہ ایسی پروڈکٹس میں قدرتی اجزاء زیادہ ہوتے ہیں جو بہرحال آپ کو کیمیکلز سے ہونے والے نقصانات سے بچاتے ہیں۔

ٹائیٹ ہیلمٹ اور ٹوپی کا استعمال

مردوں میں بھی بالوں کے گرنے کا کافی رجحان پایا جاتا ہے۔ کچھ مردوں میں تو یہ رجحان واراثتی ہوتا ہے، لیکن جن مردوں میں نہیں ہوتا ان میں کچھ اور بھی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ جیسے کے زیادہ ٹائیٹ ہیلٹ اور ٹوپی کا استعمال۔ یہ آپ کے سَر کو جکڑ لیتے ہیں اور بالوں کے مساموں میں آکسیجن نہیں جا پاتی جس کی وجہ سے آہستہ آہستہ آپ کے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔

عورتوں میں ماہواری اور بچے کی پیدائش کے بعد

بہت سی خواتین یہ شکایت بھی کرتی ہیں کے ان کے بال ماہواری کے اور بچے کی پیدائش کے بعد کافی زیادہ گرتے ہیں جس کا کوئی حل بتائے جائیے. اِس بات میں صداقت بھی ہے لیکن ماہرین کہتے ہیں کے اگر آپ کو صورت حال کا سامنا ہو تو آپ کو چاہیے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔ پانی پینے سے اِس عمل میں سستی آ جاتی ہے اور آپ کے بال بھی نہیں گرتی۔

بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں میں بال گرنا عام ہے

جو مرد اور عورتیں بلڈ پریشر، شوگر، کینسر اور دِل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں ان کے بال بھی عام لوگوں کی نسبت زیادہ گرتے ہیں کیونکہ ان امراض میں مریض لمبی مدت تک ادویات لیتے ہیں اور یہی ایک خاص وجہ ہے جو بالوں کے گرنے کا باعث ہے۔

پریشانیاں بھی بال گرنے کا موجب ہیں

جو لوگ بہت زیادہ پریشان اور سوچ بچار کرتے ہیں ان کے بال بھی عام لوگوں کی نسبت زیادہ گرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بہت زیادہ سٹریس اور پریشانیوں کی وجہ سے خون سَر کی جلد میں اچھی طرح سے نہیں گزر پاتا اور اسی وجہ سے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔

Back to Top