Categories

Site Information

 Loading... Please wait...

Blog

رمضان میں گرمی سے بچاؤ اور پانی کی کمی کو پُورا کرنے والے 5 بہترین پھل

Posted by Saloni Editorial on

 رمضان کا مہینہ اپنی تمام تر برکتوں کے ساتھ بس شروع ہونے ہی والا ہے جبکہ موسم بھی اپنی پوری شدّت کے ساتھ اپنی طرف توجہ مرکوز كرائے ہوئے ہے۔ اسی لئے بہت سے لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کے اِس رمضان میں ایسا کیا کیا جائے کے گرمی کی شدّت کم ہو جائے۔ کون سی ایسی غذا لی جائے یا کون سے ایسے مشروبات لئے جائیں جن سے گرمی کی شدّت میں کمی ہو۔ انہی سوالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم نے آج آپ کے لئے چند پھل تجویز کئے ہیں جو نا صرف بہت لذیذ ہیں بلکہ ان کا استعمال آپ کے لئے باعث ٹھنڈک ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ ان پھلوں کا استعمال جسم میں پانی کی کمی کو بھی دُور کرتا ہے۔

تربوز

تربوز میں 92% تک پانی ہوتا ہے۔ یہ پھل زیادہ تر پانی اور چینی پر مشتمل ہے جس میں میگنیشیم، کیلشیم، سوڈیم اور پوٹاشیم جیسے منرلز بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور جو آپ کو بھرپور توانائی اور ہائڈریٹنگ احساس دیتا ہے۔ اِس سال رمضان چونکہ جون اور جولائی کے مہینے میں ہے اِس لئے تربوز آپ کو وافر مقدار میں مارکیٹ سے ملے گا۔

انجیر

انجیر کا ذکر قرآن پاک میں بھی موجود ہے جس سے ثابت ہوتا ہے یہ پھل اللہ کے نزدیک بھی کتنا پسندیدہ ہے۔ انجیر آپکی صحت کے لئے بھی مفید سمجھی جاتی ہے۔ انجیر کا روزانہ معتدل استعمال آپکا بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھتا ہے۔ اِس کے علاوہ انجیر سے ہاضمے کا نظام بھی بہتر رہتا ہے جس سے وزن میں بے جا اضافہ بھی نہیں ہوتا اور آپ تندرست اور چاک وچوبند رہتے ہیں۔ خصوصاً رمضان میں اِس پھل کا استعمال آپ کو یقیناً صحت مند اور توانا رکھتا ہے۔

انگور 

انگوروں میں بھی پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ پھل بہترین اینٹی آکسیڈنٹس کے بھی ذریعہ ہیں۔ انگوروں کا استعمال انسانی دِل کے لئے بھی بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ اور خاص طور پر جب رمضان انتہائی گرم موسم میں آ رہا ہو تب تو اِس پھل کا استعمال اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔

چکوترا 

چکوترا میں 90% تک پانی ہوتا ہے۔ ایک چکوترے میں کیلوریز اور ڈیٹوآکسیفائنگ لیمنوآئڈز کی موجودگی اسے آپ کے لئے اور بھی مفید بناتی ہے۔ رمضان میں چکوترے کا استعمال آپ کو یقیناً پانی کی کمی سے بچا سکتا ہے۔

آم

پھلوں کا بادشاہ آم آپ کو 135 کیلوریز فراہم کرتا ہے۔ آم کا استعمال وٹامن اور حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ گرمیوں 

میں نا صرف آم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں بلکہ یہ کافی سستے بھی ہوتے ہیں۔ اِس لئے اِس رمضان آموں کا استعمال بھرپور کریں اور صحت مند رہیں۔

Back to Top